26 ستمبر 2013 - 20:30
فلسطینی علاقوں میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر تاکید

صہیونی حکومت کے ہاؤسنگ کے وزیر نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی علاقوں میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے ہاؤسنگ کے وزیر " یوری آریل " نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی نام نہاد حکومت کے سربراہ محمود عباس کے فلسطینی علاقوں میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر روکنے پر مبنی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غرب اردن، قدس، الجلیل کے علاقوں میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے گا۔ اسرائیل کے سماجی امور کے وزیر نے بھی محمود عباس کے بیان کو سازشی مذاکرات کے جاری رہنے میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ یاد رہے محمود عباس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲